ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یمن کے شہر المکلا میں دو خودکش حملے، 9ہلاک

یمن کے شہر المکلا میں دو خودکش حملے، 9ہلاک

Mon, 18 Jul 2016 18:23:06    S.O. News Service

صنعاء،18جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) المکلا شہر کے مغربی حصے میں سوموار کی صبح دو سیکورٹی پوسٹوں پر بارود سے بھری گاڑیوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 9پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوگئے۔یمن کے متعدد ذرائع ابلاغ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکہ المکلا کے مغربی داخلی دروازے پر بروم کے علاقے میں لگائے گئے فوجی ناکے پر کار میں سوار خود کش بمبار نے کیا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں دو اہلکار جاں بحق ہونے۔یمنی ذرائع ابلاغ گاڑی کی منزل دھماکے کی جگہ نہیں تھی تاہم ناکے پر موجود فوجیوں نے شک ہونے پر اسے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔دوسری گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں تاحال صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔


Share: